Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتاز ماہر تعلیم فیروز بخت احمد اردو یونیورسٹی کے نئے چانسلر مقرر

    حیدرآباد- -  - - ممتاز ماہر تعلیم فیروز بخت احمد،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پانچویں چانسلر مقرر کئے گئے۔ صدر جمہوریہ  ہند  رام ناتھ کووند نے یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے ان کا تقرر3 سال کیلئے کیا۔ فیروز بخت احمد، مولانا ابوالکلام آزاد کے پوتے ہیں۔ رجسٹرار اردو یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیروز بخت کا انتخاب ظفر سریش والا کی جگہ کیا گیا ۔وہ ماہر تعلیم کے ساتھ ممتاز صحافی اور قلمکارکی حیثیت سے ملک گیر شہرت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اردو اور ہندی میں بچوں کے ادب پرمتعدد کتابیں تحریر کیں۔ فیروز بخت، دینی مدارس کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اردو میڈیم اسکولوں کی ترقی سے مربوط اقدامات سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ مختلف عدالتوں نے انہیں عدالتی عمل میں معاونت اورجلد انصاف فراہم کرنے  کے لیے کئی کمیٹیوں / انکوائری کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔انہوں نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے قیام سے قبل 1997 میں بحیثیت رکن تاسیسی کمیٹی خدمات بھی انجام دیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کٹے پھٹے نوٹوں کی 100گنی قیمت مل سکتی ہے؟

شیئر: