Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں گولے داغ کر وقتِ افطار کے اعلان کی روایت برقرار

 دبئی۔۔۔۔ دبئی میں توپ کے گولے داغ کر افطارکے وقت کا اعلان کرنے کی روایت اب بھی برقرار ہے۔دنیا بھر میں رمضان کی رونقیں جاری ہیں اور اس رحمتوں ، برکتوں اور فضیلت والے مہینے میں سحر و افطار کے وقت کا اعلان ہر ملک میں منفرد انداز میں کیا جاتا ہے۔پاکستان وہند میں سحر اور افطار کے وقت کا اعلان سائرن بجا کر کیا جاتا ہے، اسی طرح دبئی میں بھی توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرنے کی سیکڑوں سال پرانی روایت آج بھی برقرار ہے۔ رمضان المبارک کے موقع پر دبئی کے 6 مختلف مقامات پر توپیں رکھ دی گئی ہیں جن کے ذریعے پورے رمضان اذانِ مغرب کے وقت گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کیا جائیگا جبکہ گزشتہ رمضان دبئی میں 5 مختلف مقامات پر توپیں رکھی گئی تھیں۔دبئی پولیس کے اسسٹنٹ چیف کمانڈر میجر جنرل سعید المیری نے اس رمضان بھی توپ کے گولے داغ کر افطارکے وقت کے اعلان کا بتایا۔ماہِ صیام کے دوران افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اْٹھتا ہے اور روزہ دار  روزہ کھولتے ہیں جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ان مقامات کا رُخ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -امارات: رمضان المبارک کی مناسبت سے 935قیدی رہا

شیئر: