Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو وی 9 کا نیا ماڈل لانچ‎

ویوو کمپنی کی جانب سے وی 9 اسمارٹ فون کا ایک اور ماڈل لانچ کردیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 6.3 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 626 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ سیکورٹی کے لئے فون میں فیس ان لاک سپورٹ اور فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں ۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیس بیوٹی فیچرز دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3260 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کو نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کی قیمت 22999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: