Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہتر لیگ اسپنر کون یاسر شاہ یا شاداب خان !


لندن:پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان آصف اقبال کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سینئر بیٹسمینوں کو ناکامی کے خوف سے نکل کر بہتر کا رکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جبکہ میرے خیال میں شاداب خان اپنے سینیئرساتھی یاسر شاہ سے بہتر بولر ہیں۔ آصف اقبال کا کہنا ہے کہ اظہر علی گرچہ ٹور میچز اور آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے لیکن ان میں صلاحیت موجود ہے۔سب کو اظہر علی کی کارکردگی کھٹک رہی ہوگی لیکن میرا یہ خیال ہے کہ وہ بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں اورپوری امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کیلئے بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہیں گے، اسد شفیق نے بھی آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کی، بطور سینئر وہ بیٹنگ کا بوجھ بانٹ سکتے ہیں۔آصف اقبال نے کہاکہ کبھی کہا جاتا تھا کہ عمران خان اور جاوید میانداد کے متبادل کہاں سے آئیں گے، بعد ازاں یہ کمی پوری ہوگئی اس لئے مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل بھی ضرور مل جائیں گے لیکن نئے ٹیلنٹ کو تھوڑا وقت دیناپڑے گا۔نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان یاسر شاہ کی عدم موجودگی میں ذمہ داری نباہ رہے ہیں، اس کا تجربہ شاید کم ہو لیکن صلاحیتیں سینئربولر سے شاید زیادہ ہی ہوں گی اورموسم سازگار ہوا تو وہ انگلینڈ میں بھی میزبان ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کریں گے۔

شیئر: