Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم جدہ”البلد“ میں رمضان اسٹال کی گہما گہمی

جدہ .....جدہ کے قدیم علاقے البلد میں رمضان المبارک اسٹال کی گہما گہمی ماہ مبارک کی آمد کیساتھ شروع ہوگئی۔ جدہ کی بلدیہ نے 229اسٹالوں کے اجازت نامے جاری کئے ہیں۔ بلدیہ کے چیئرمین راد الشریف نے بتایا کہ یہ اسٹال ماہ رمضان کی آخری تاریخ تک سرگرم عمل رہیں گے اور عید کا چاند ہوتے ہی ختم کردیئے جائیں گے۔ جدہ کے باشندے رمضان المبارک کے دوران کلیجی، حجازی چھولے بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ عوامی مٹھائیاں، کھجور رمضان کے کھانے اور سموسے وغیرہ مزے لیکر کھاتے ہیں۔ ان ساری اشیاءکے اسٹال کھولے گئے ہیں۔ حفظان صحت کے اصول کی پابندی کیلئے انسپکٹرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: