Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائل چیلنجرز بنگلور کے اہم کردار ڈی ویلیئرز اور معین علی

بنگلور:ابراہم ڈی ویلیئرز اور معین علی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے سن رائزرز حیدر آباد کو 14رنز سے شکست دے دی۔آئی پی ایل کے52ویں میچ کے دوران رائل چیلنجرز کے ابراہم ڈی ویلیئرز نے ایک غیر معمولی شاندار کیچ پکڑ کر میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔حیدر آباد کے کپتان کین سلیمسن نے ایک اور عمدہ اننگز کھیلی اور81رنز بنائے لیکن ان کی ٹیم ہدف سے 15رنز کے فاصلے پر ہمت ہار گئی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز نے ڈی ویلیئر ز کے69اور معین علی کے64رنز کی بدولت 218رنز اسکور کئے جس میں کولن ڈی گرینڈ ہوم کی جارحانہ بیٹنگ میں نے بھی خاطر خواہ حصہ ڈالا۔انہوں نے 17گیندوں پر40رنز بنائے ۔ راشد خان 3جبکہ سدھا رتھ کول نے2وکٹیں لیں۔اس طرح کوہلی کی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر فتح کے لئے219رنز کا بڑا ہدف قائم کردیا ۔ اس ہدف تک رسائی حیدر آباد کی جانب سے کپتان ولیمسن اور منیش پانڈے کی اچھی اننگز کے باوجود ممکن نہ ہو سکی۔ حیدر آباد کے کپتان نے42گیندوں پر81جبکہ منیش پانڈے نے 38گیندوں پر62رنز اسکور کئے لیکن حیدرآباد کی ٹیم 3وکٹوں پر 204رنز تک محدود رہی ۔ 14رنز سے فتح کے نتیجے میں کوہلی کی ٹیم نے پلے آف تک رسائی کے امکانات میں مزید اضافہ بھی کردیا۔ڈی ویلیئرز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: