Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ میں ملاوٹ اور ناقص غذاؤں کی تجارت عروج پر

لکھنؤ.....  لکھنؤ اس وقت ملاوٹ اور غذائی سمیت کے معاملے میں پورے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے ۔شہر میں فروخت ہونے والا دودھ زہریلا ہے۔وہ یوریا اور ڈٹرجنٹ پاؤڈر سے بنا ہوا ہے۔ اسی طرح اس سے بننے والی اشیا ء پنیر، کھویا ، گھی اور دہی سب کے سب نقلی ہیں۔ ایک سماجی تنظیم نے اس سلسلے میںجب نقلی اشیا ء کے خلاف کام کرنے والے محکمے سے رابطہ قائم کیا تو انھوںنے یہ کہہ کر اور مایوس کردیا کہ یہ سب کرکے آپ کو کیا ملے گا؟ اور اس سے قبل ہم نے کتنے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کیس حکومت کے حوالے کئے  تو کیا ہوگیا؟ وہ لوگ آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں اور اسی طرح اپنے اس دھندے میں مصروف ہیں جیسے پہلے تھے۔
 

شیئر: