Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نزلہ، زکام کے علاج میں نئی دوا بہترثابت ہوسکتی ہے

 لندن .... مقامی امپریل کالج کے سائنسدانوںنے کہا ہے کہ بظاہر عام سی نظرآنے والی بیماری نزلہ زکام کافی خطرناک ہوتی ہے۔ تاہم اب تک کوئی ایسی دوا سامنے نہیں آئی جو نزلہ ، زکام ، کھانسی وغیرہ کا تشفی بخش علاج کرسکے۔ کچھ دن کیلئے موجودہ دواﺅں سے فائدہ ضرور ہوتا ہے مگر پھر یہ بیماریاں لوٹ آتی ہیں۔ اب امپریل کالج کے سائنسدانو ںکی ایک ٹیم جس کی قیادت ایڈٹیٹ کررہے تھے ایک ایسی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو نزلہ زکام کا تیر بہدف نسخہ ثابت ہوسکتی ہے اور مختلف وائرسوں کو اس کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ یہ دوا انسانی خامرے کو دبا کر اور ناکارہ بناکر اپنا اثر دکھاتی ہے اور پھر اس دوا کے طفیل پروٹین کی ایک ایسی شیلڈ تیار کردیتی ہے جس سے نزلہ زکام کا حصہ بننے والے جراثیم کیلئے انسان کی صحت پر اثر انداز ہونا مشکل ہوتا ہے۔ نئی دوا کو رینو وائرس نامی بیماری کیلئے بھی مفید قرار دیا جارہا ہے۔

                             

شیئر: