Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاق نے صرف پنجاب کو ترقی دی ،وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ ..وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان معاشی طور پر بہت کمزور ہے ۔ وفا ق نے وعدے پورے نہیں کئے ۔ اگر یہی حالت رہی تو آئندہ دو تین برسوںمیں ترقیاتی منصوبوں کے لئے پیسے نہیں ہونگے ۔پاک، افغان بارڈر پر باڑ لگانا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ۔افغانستان میں ہندوستانی قونصلیٹ کی بہتات ہے ۔ کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق نے 4 برسوںسے این ایف سی ایوارڈ کا اجراءنہیں کیا ۔ صرف پنجاب کو ترقی دی ۔ بلوچستان کو اس کے حقوق نہیں دیئے ۔سی پیک کے تحت بھی ہمیں کچھ نہیں ملا ۔5 ماہ کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھائے لیکن بعض معاملات میں بیورو کریسی نے رکاوٹ ڈالی اب وہ نظام متعارف کرا دیا کہ آئندہ بیورو کریسی حکومت کے کسی کام میں رکاوٹ نہیں ڈال سکے گی فائلوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا گیا ۔ اس سے آئندہ آنیوالی حکومت کو فائدہ ہو گا انہوں نے کہاکہ2013میں جب حکومت بنی تو اس وقت بلوچستان میں امن وامان صورتحال بہت خراب تھی۔ لوگ باہر نہیں نکل سکتے تھے اور نہ سڑکوں پر سفر ممکن تھا۔ اب صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بہت زیادہ قربانیاں دی ۔ ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کا رویہ بلوچستان کیساتھ درست نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کا وقت 8 جون تک نگران وزیراعلیٰ کے لئے مشاورت جاری ہے۔ نگران وزیراعلیٰ اپوزیشن سے رابطہ کر لیا۔ اپوزیشن اپنے دوستوں سے مشاورت کے بعد آگاہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم دہشت گردوں کو مکمل ناکام بنا دینگے۔ دہشت گردوں کی بہت سی کا رروائیاں ناکام بنا دیں ۔ بلوچستان میں دہشتگرد زیادہ پیسے دینے والے تنظیموں کے لئے کام کر تے رہتے ہیں ۔ ری دعا ہے کہ شہر کا امن لوٹ آئے۔ انہوں نے کہا کہ آواران میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی کا رروائیاں جاری ہیں ۔ امدادی کا رروائیوں کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کئے جا رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:کیا بلوچستان کی قسمت سنور پائے گی؟

شیئر: