Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل و ہند کی جارحت کیخلاف اتحاد وقت کی ضرورت ہے، احباب مکہ مکرمہ

عالمی دہشتگرد ممالک کیخلاف تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کی مہم چلانی چاہئے
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) احباب مکہ پاکستان نے ہندوستانی فوج کی سیالکوٹ کی حدود میں فائرنگ ، گولہ باری اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہند، فوجیوں کی محض توپیں خاموشی کرنا کافی نہیں بلکہ منہ توڑ جواب دیکر انہیں مسلمانوں کی تاریخ یاد دلائی جائے۔ اسرائیل ،ہند اور امریکہ دنیا کے عالمی دہشت گرد بنے ہوئے ہیں اور اقوام متحدہ نے ان کی دہشت گردی پر مسلسل چشم پوشی اختیارکررکھی ہے۔ اسرائیلی ،ہندوستان دہشت گردی کو روکنے کے لئے مسلم حکمرانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی حکومت ، اسرائیل اور ان عالمی دہشت گردوں کے خلاف مسلم حکمرانوں کو ایک آواز ہوکر اقوام متحدہ کی رکنیت سے مستعفی ہوجانا چاہئے اور ان عالمی دہشت گرد ممالک سے تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کی مہم چلانی چاہئے۔ جب تک مسلم حکمران آپس میں اتحاد اور یکجہتی کے مظاہرے کے ساتھ متفقہ فیصلے نہیں کریں گے۔ اس وقت تک عالمی دہشت گردی کو ر وکنا ممکن نہیں۔ مسلم حکمرانوں کو مسلم دنیا کے تحفظ کے لئے آپس کے اختلافات ختم کرکے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ مذمت کرنے والوں میں ڈاکٹر عدیل احمد خان ، ڈاکٹرسعید اللہ گلگتی ، عبدالستار الہی بخش ، زاہد شریف ، علی اکبر ، احمد عطرجی ، چوہدری الطاف حسین ،عثمان احمد خان ، راجہ مشر محمود ، مرزامسعود بیگ ، محمد سعید اعوان ساگر ، عبدالمالک سیف الرحمن المھند ، عباللیط المنھاس ، غلام مصطفی خشک ، لیاقت زمان اعوان ، سمیر صغیر ناز ، امجد جدون ، فیاض حسین چوہدری شامل ہیں ۔
 

شیئر: