Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے ریاض اور مدینہ منورہ ایئرپورٹ کے لیے سکائی ٹریکس 2026 ایوارڈ

کنگ خالد ایئرپورٹ کو دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کے طور پر منتخب کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئریورٹ کو سکائی ٹریکس ورلڈ ایوارڈز کی جانب سے مشرق وسطی کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ برائے سال 2026 دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق لندن میں تقریب کے دوران  کنگ خالد ایئرپورٹ کو دنیا کے 560 سے زیادہ ایئرپورٹس کے مقابلے میں بہترین ایئرپورٹ کے طور پر منتخب کیا گیا۔
عالمی سطح پر 30 سے 40 ملین مسافروں کے زمرے میں بھی کنگ خالد ایئرپورٹ کو بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا۔
جبکہ دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں 14 رینکنگ پر رہا، ایئرپورٹس کے سٹاف کے زمرے میں مشرق وسطی کی سطح پر دوسرے نمبر پر رہا۔
ریاض ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او ایمن عبدالعزیز ابوعباہ کا کہنا تھا ’ یہ کامیابیاں آپریشنل سروسز اور ایئرپورٹ کے انفراسٹرکچر کی سطح کو بڑھانے کےلیے کمپنی کے پختہ عزم کی عکاس ہیں۔‘
سکائی ٹریکس کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ایڈورڈ بلسٹڈ نے کہا کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ترقی اور مسافروں کی دی جانے والی سہولتیں مثالی ہیں۔‘
علاوہ ازیں سکائی ٹریکس انٹرنیشنل ایوراڈ کی جانب سےمدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کو بھی ’مشرق وسطی کی سطح کا بہترین علاقائی  ایئرپورٹ‘ برائے سال 2026 کا ایوارڈ دیا۔

امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کو دنیا کے 100 اعلی ایئرپورٹس میں 50 واں جبکہ عالمی سطح پر سالانہ 10 سے 20 ملین مسافروں کی آمد ورفت کے حوالے سے چوتھا نمبر دیا گیا۔
مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر گزشتہ برس 11.7 ملین مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی جبکہ حج 1446 ہجری میں 53 ممالک سے 7 لاکھ 20 ہزاسے زائد حجاج کی آمد ورفت 1900 پروازوں کے ذریعے ہوئی ۔
امیرمحمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1.3 بلین ریال سے زائد لاگت کے توسیعی منصوبے پر بھی عمل درآمد جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد مسافروں کی سالانہ گنجائش 18 ملین تک پہنچ جائے گی۔

 

شیئر: