سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کو اسلامی ممالک کے رہنماوں کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت کی جانب سے بھی انہیں مبارک باد کے جوابی پیغامات بھیجے گئے۔
جوابی پیغامات میں نیک تمناوں اور پرخلوص دعاوں کو سراہتے ہوئے دعا کی گئی کہ اس خوشی کے موقع کو ملت اسلامیہ کے لیے خیر وبرکت کا باعث بنائے، پائیدار امن و استحکام کو برقرار رکھے۔
اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطرکی مبارک باد دی۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے خادم حرمین شریفین کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
پیغام میں کہا گیا ’ہم رب تعالی سے دعاگو ہیں کہ ہمارے تمام نیک اعمال کو قبول کرے، ہمارے ملک و ملت اسلامیہ کو امن، سلامتی اور استحکام کی دولت سے مالامال رکھے۔‘
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی امن واستحکام کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کی جاری کوششوں پر زور دیا۔









