Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر کی تعطیلات، ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شیڈول کا اعلان

ریاض میٹرو کی سروس صبح  گیارہ سے رات بارہ بجے تک دستیاب ہو گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
ریاض سٹی رائل کمیشن نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ریاض میٹرو اور سٹی بسوں کےلیے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
ریاض میٹرو کے تمام روٹس پر سروس 20 سے 23 مارچ تک صبح  گیارہ سے رات بارہ بجے تک  دستیاب ہو گی۔
ریاض بس سروس 20 مارچ  کو صبح ساڑھے چھ بجے سے رات بارہ بجے تک چلے گی جبکہ 21 اور 23 مارچ کو صبح پانچ سے رات بارہ بجے تک سروس دستیاب رہے گی۔
ان ڈیمانڈ بس سروس 20 سے 23 مارچ تک صبح ساڑھے دس سے ساڑھے بارہ بجے تک چلائی جائے گی۔
 مسافروں سے کہا گیا کہ وہ  سفر کی منصوبہ بندی کے لیے میٹرو اور بس سروس کے شیڈول سے اپ ڈیٹ رہیں۔
یاد رہے ریاض میٹرو کے 6 روٹس ہیں، بلیو لائن جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔ اورنج لائن 40.7 کلو میٹر طویل ہے۔ یلو لائن کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ گرین لائن کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے جبکہ پرپل لائن 29.7 کلو میٹر طویل ہے۔
 یکم دسمبر 2024 کو ریاض میٹرو کے آغاز سے اب تک 18 ملین مسافر ریاض میٹرو استعمال کر چکے ہیں۔

 

شیئر: