Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی افغان صوبے فرح کے تعلیمی ادارے بند

کابل ۔۔۔ افغانستان کے مغربی صوبے فرح کی صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں کی تعداد 411 بتائی گئی ہے۔ اس میں 379 پرائمری اسکول جبکہ 32 ہائر سیکنڈری اسکول ہیں۔ ان کے علاوہ اساتذہ کی تربیت کا ایک مرکز بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ان اسکولوں کی بندش سے ایک لاکھ 40 ہزار طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان فرح صوبے کے محکمہ تعلیم کی جانب سے کیا گیا۔ 15 مئی کو طالبان فائٹرز نے فرح صوبے کے دارالحکومت پر مختلف اطراف سے چڑھائی کی تھی۔ اس حملے کو حکومتی فوج نے پسپا کر دیا تھا لیکن 2روز بعد عسکریت پسندوں نے ایک مرتبہ پھر حملہ کیا۔ ابھی تک دوسرے حملے کو پسپا کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ۔

شیئر: