Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے ٹاپ 10امیرممالک میں ہند چھٹے مقام پر

نئی دہلی۔۔۔۔ دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ہندوستان کو چھٹا مقام حاصل ہوا۔افروایشیا بینک گلوبل ویلتھ مائیگریشن ریویوکی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق اس لسٹ میں ایشیائی ممالک کے ساتھ یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔ امیرترین ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے مقام پر جس کا کل سرمایہ 62564ارب ڈالر ہے۔ چین 24803ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے مقام پر ،جاپان19522ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے مقام پرہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان8230ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے مقام پرپہنچنے میں کامیاب رہا۔ٹاپ 10ممالک میں برطانیہ 9919ارب ڈالر ،جرمنی 9660ارب ڈالر ،آسٹریلیا 6124ارب ڈالر ، کینیڈا 6393ارب ڈالر، فرانس 6649ارب ڈالر اور اٹلی 4276ارب ڈالر کے مالک ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -تیز رفتار ٹرک الٹنے سے 19افراد ہلاک،6زخمی

شیئر: