Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی عمر کے افراد افیئرز چھپانے میں نوجوانوں سے بہتر، ٹوئنکل کھنہ

ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ ’بڑی عمر کے افراد کو افیئر چھپانے کی بہت پریکٹس ہوتی ہے۔‘ (فوٹو: بالی ود نیوز)
ماضی کی مقبول بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ایک بار پھر اپنے تبصرے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ ’بڑی عمر کے افراد اپنے افیئرز چھپانے میں نوجوانوں سے بہتر ہوتے ہیں۔‘
امیزون پرائم کے ٹاک شو ’ٹو مچ ود ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ کی تازہ ترین قسط میں اداکارہ اننیا پانڈے اور معروف ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان کو مدعو کیا گیا۔
شو کے ایک دلچسپ سیگمنٹ ’ایگری/ڈس ایگری‘ (اتفاق یا اختلاف) میں ایک جملہ دیا گیا جس پر سب کو اپنی رائے دینا تھی۔
جملہ کچھ یوں تھا کہ ’عمر رسیدہ افراد اپنے افیئرز چھپانے میں نوجوانوں سے بہتر ہوتے ہیں۔‘
ٹوئنکل کھنہ اس بیان سے اتفاق کرتے ہوئے ’ایگری باکس‘ میں جا کھڑی ہوئیں۔ فرح خان اور اننیا پانڈے بھی فوراً اس باکس میں آ گئیں۔ اننیا پانڈے نے کہا، ’آپ سب بہت ماہر ہیں۔‘
جس پر ٹوئنکل کھنہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بڑی عمر کے افراد زیادہ بہتر ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں بہت پریکٹس ہوتی ہے۔‘
کاجول نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ نوجوان اپنی زندگی کے ہر پہلو حتیٰ کہ افیئرز کو چھپانے میں زیادہ ماہر ہیں۔
اس پر اننیا پانڈے نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے آج کل سب کچھ سامنے آ جاتا ہے۔

ٹاک شو ’ٹو مچ ود ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ کی تازہ ترین قسط میں اننیا پانڈے اور  فرح خان کو مدعو کیا گیا (فوٹو: امیزون پرائم)

فرح خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’نوجوان تو اس وقت بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں جب وہ محبت میں نہیں ہوتے۔‘
اس کے بعد تبصرے کے لیے ایک اور جملہ دیا گیا کہ ’آج کے بچے اپنے پارٹنرز کو اتنی تیزی سے بدلتے ہیں جتنی تیزی سے وہ کپڑے بھی نہیں بدلتے۔‘
اس بار بھی ٹوئنکل کھنہ نے اتفاق کیا جبکہ باقی تینوں نے اختلاف کیا۔
ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ ’یہ اچھی بات ہے کیونکہ ہمارے زمانے میں لوگ سوچتے تھے کہ لوگ کیا کہیں گے؟ ہم ایسا نہیں کر سکتے۔ آج کل کے بچے کُھل کر فیصلے لیتے ہیں اور اگر کچھ کام نہیں کر رہا تو فوراً آگے بڑھ جاتے ہیں۔‘
اننیا پانڈے نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ ہمیشہ سے پارٹنر بدلتے آئے ہیں، فرق یہ ہے کہ پہلے یہ سب خاموشی سے ہوتا تھا۔‘
ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ ’اب یہ سب آسان ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی بوجھ یا جھجک نہیں۔ اگر رشتہ نہیں چل رہا تو فوراً کہہ دیتے ہیں، چلو آگے بڑھتے ہیں۔‘

 

شیئر: