لندن میں جاری عالمی سفری نمائش ’ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن 2025‘ میں سعودی عرب کو مرکزی شراکت دار کے طور پر نمایاں مقام حاصل ہے جو عالمی سیاحت کی صنعت میں سعودی عرب کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
لندن کی سالانہ سب سے بڑی سیاحتی نمائش میں 45 ہزار سے زائد ماہرین اور پانچ ہزار سے زیادہ معروف نمائش کنندگان اور خریدار شرکت کر رہے ہیں۔
یہ ایونٹ عالمی سطح پر تجربات کے تبادلے، شراکت داریوں کے قیام اور سیاحت کے جدید رجحانات کے مطالعے کا ایک اہم پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔ مزید اس ویڈیو میں