Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

 استنبول.... ترکی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ”پی کے کے“ کے2 دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔ ضلع حقاری کی تحصیل شمدینلی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ” پی کے کے“ کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ۔ چاتالجہ گاﺅں کے جوار میں صبح کے اوقات میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور ”پی کے کے“ کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ جبکہ دوسری کارروائی کے دوران 2 شدت پسندوں کو کیفرکردار تک پہنچا دیا گیا۔
 
 
 

شیئر: