Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائی دفاعی نظام نے خمیس مشیط میں بیلسٹک میزائل مار گرایا

سول ڈیفنس نے قریبی شہر ابہا میں ایمرجنسی الرٹ جاری کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کی صبح مملکت کے جنوب مغرب میں واقع شہر خمیس مشیط کی جانب یمن کی حوثی ملیشیا کے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا۔
اس دوران سول ڈیفنس نے قریبی شہر ابہا میں بھی ایمرجنسی الرٹ جاری کیا بعد ازاں خطرہ ٹل جانے کا اعلان سامنے آیا۔
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحادی افواج کے ترجمان  نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا کہ میزائل کو روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔
خمیس مشیط اور ابہا دونوں پہاڑی علاقے عیسر ریجن ہیں۔ حالیہ دنوں میں حوثی ملیشیا کے میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ یمن کی سرحد سے ملحقہ علاقوں جازان اور نجران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

شیئر: