Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرافٹ ورک ‎

پلاسٹک کے گملے بنائیں  : 
گھر میں موجود پلاسٹک کی خالی بوتلیں لیں ۔
بوتل کو ٹیبل پر لٹا کر کٹر کی مدد سے اس کے درمیان ایک مستطیل کٹ لگالیں ۔
اب بوتل کو اپنی پسند کے رنگ سے پینٹ کرلیں اور خشک ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ 
خشک ہو جائے تو اس کے اندر مٹی بھر کر جڑوں سمیت پودے لگالیں ۔ 
آپ کے پلاسٹک گملے تیار ہیں ۔ انہیں گھر میں رسیوں کی مدد سے لٹکایا جا سکتا ہے یا دیوار کے ساتھ اسٹینڈز میں بھی لگایا جا سکتا ہے ۔ 
شاور والی بوتل بنائیں  :
پلاسٹک کی خالی بوتل لیں ۔
 اسکا ڈھکن اتاریں اور لائٹر یا موم بتی کی مدد سے ہلکا سا گرم کر لیں ۔ 
ڈھکن کو کسی چمٹے کی مدد سے پکڑیں تاکہ آگ آپ کے ہاتھ کو نقصان نہ پہنچائے ۔
پلاسٹک گرم ہو کر نرم ہوجائے تو اس میں کیل کی مدد سے چھ سات سوراخ کر لیں۔ 
بوتل میں پانی بھر کے گملوں کے اوپر شاور کرنے کے لئے استعمال کریں ۔

شیئر: