Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سپیئرز آف وکٹری 2026’: خطے کی سب سے بڑی فضائی مشقوں میں سے ایک

پاکستان ایئرفورس کا ایک دستہ بھی مشترکہ مشقوں میں شریک ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
 سعودی عرب میں مشرقی سیکٹر کے ایئر وارفیئر سینٹر میں مشترکہ مشق سپیئرز آف وکٹری ’رماح النصر 2026‘ جاری ہے۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ کے مطابق ’سپیئرز آف وکٹری ’رماح النصر 2026‘ خطے میں سب سے بڑی فضائی مشقوں میں سے ایک ہے۔‘
یہ مشق ملٹری پارٹنرشپس کو مضبوط بنانے، آپریشنل پلاننگ اور عملدرآمد کے حوالے سے جدید ملٹری ٹریننگ فراہم کرتی ہے۔
یاد رہے پاکستان ایئرفورس کا ایف 16 بلاک 52 طیاروں پر مشتمل ایک دستہ بھی مشقوں میں شریک ہے۔
 مشق کے ذریعے وسیع علاقائی اور بین الاقوامی شرکت، فوجی تعاون اور مشترکہ آپریشنل ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
یہ مشق پانچ فروری تک جاری رہے گی۔ اس میں سعودی مسلح افواج، وزارتِ نیشنل گارڈ اور پریزیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی، خلیج تعاون کونسل کی یونیفائیڈ ملٹری کمانڈ کے علاوہ متعدد ملکوں کے فوجی دستے شریک ہیں۔
یاد رہے مشرقی سیکٹر کا ایئر وار فیئر سینٹر خطے کے سب سے جدید تربیتی مراکز میں سے ایک ہے، جو حقیقی آپریشنل صورتحال سے مشابہہ ایک ماحول فراہم کرتا ہے، جس سے جنگی صلاحیتوں کو جانچنے میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: