Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈینٹسٹ کے شعبے میں سعودائزیشن کا دوسرا مرحلہ، کم از کم تنخواہ 9 ہزار ریال مقرر

سعودائزیشن کے حوالے سے ضوابط ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت نے ڈینٹسٹ کے شعبے میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے پرعمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔
ڈینٹل کلینکس میں سعودائزیشن مہم وزارت افرادی قوت کے تعاون سے لانچ کی گئی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت نے ڈینٹسٹ کے شعبے 55 فیصد سعودیزیشن کی ڈیڈ لائن 27 جنوری 2026 مقرر کی تھی جس کے مطابق ایسے کلینکس جہاں کم از کم تین غیرملکی کام کرتے ہیں ان اداروں میں سعودآئزیشن کا تناسب 55 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔
وزارت کی گائیڈ بک کے مطابق سوشل سکیورٹی انشورنس کے ضوابط میں سعودی ڈاکٹر کی کم از کم ماہانہ اجرت 9 ہزار ریال مقرر ہے۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے سعودائزیشن کے حوالے سے ضوابط وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے تاکہ قانون شکنی سے بچا جاسکے۔

علاوہ ازیں وزارت صحت کا کہنا ہے صحت کے شعبے میں مقامی افراد کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے اور شہریوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کےلیے بھرپورمعاونت جاری رکھی جائے گی۔
یاد رہے سعودائزیشن کا آغاز2011 میں کیا گیا تھا اس کا مقدصد نجی شعبے میں سعودی شہریوں کے لیے روزگار میں اضافہ کرنا ہے۔
اس اقدام نے مملکت میں بے روزگاری کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو 2018 میں 12.8 فیصد سے کم ہو کر7 فیصد پر آ گئی ہے۔ وژن 2030 میں یہ ہدف آٹھ فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

 

شیئر: