Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگھن کا عروسی جوڑایورپی دلہنوں کے ملبوسات کا عکس تھا

لندن ....  شہزادہ ہیری کی دلہن میگھن مارکل کا عروسی جوڑا 2لاکھ پونڈ مالیت کا تھا اور اسے گیونشی والوں نے بطور خاص تیار کیا تھا۔ خالص سفید پارچہ جات سے تیار کردہ یہ لباس  بہت سیدھا سادہ نظر آرہا تھا اور بڑی حد تک اس  عروسی جوڑے سے ملتا جلتا تھا جو 1973ء میں شہزادی اینی کی شادی کیلئے تیار ہوا تھا تاہم اس لباس میں اور بھی کئی عروسی ملبوسات کی جھلک تھی۔ گلے کا حصہ سویڈن کی شہزادی وکٹوریہ کے لباس سے ملتا جلتا تھا اور اس میں  شہزادی شارلن اور کوئن  میسکیما کے زیر استعمال رہنے والے مختلف گائونز کی بھی جھلک تھی۔ کہا جاتا ہے کہ میگھن نے خود ہی گیونشی والوں سے یہ فرمائش کی تھی کہ انکا عروسی جوڑا بہت سیدھا سادا سا ہونا چاہئے کیونکہ انہیں زیادہ چمکتے دمکتے لباس اچھے نہیں لگتے۔باخبر ذرائع کا کہناہے کہ میگھن کے اس عروسی لباس میں  ہالینڈ  کی ملکہ میکسیما کے اس لباس کی بھی جھلک تھی جو انہوں نے کنگ ولیم الیگزینڈر سے شادی کے موقع پر پہنا تھا۔ اس لباس  کی تیاری کا سہرا  ویلنیٹو کورٹیئر کے سر تھا۔  تمام تر سادگی اور سیدھے سادے ڈیزائن کے باوجود  میگھن کا لباس خواتین میں بیحد مقبول ہوگیا ہے اور جگہ جگہ اس کے چرچے ہورہے ہیں۔ جن دوسرے ملبوسات کی جھلک میگھن کے عروسی لباس میں تھی اس میں اسٹیلا میکارٹنی، رالف روسو اور بربری کے علاوہ ایرڈم ملبوسات کی بھی جھلک تھی اور اتنی متنوع اور مختلف چیزوںاور ڈیزائنوں کو یکجا کرنا یقینی طور پر گیونشی والوں کا کارنامہ تھا۔شادی کے بعد میگھن نے بتایا کہ اس سفید لباس پر جڑے ہوئے چھوٹے چھوٹے ہیرے اسکا حسن اور دوبالا کررہے تھے اور کیوں نہ ہوتا شادی کا جوڑا عورتوں کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور یہ جوڑا تو شاہی خاندان کا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -چینی لڑکی نے چلتی ٹیکسی میں ہوم ورک مکمل کرلیا

شیئر: