Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تامل ناڈو: کاپر پلانٹ کیخلاف پر تشدد ہنگامہ،11افراد ہلاک

توتیکورین ۔۔۔۔۔تامل ناڈو کے توتیکورین میں ویدانتا اسٹیر لائٹ کاپر پلانٹ کیخلاف جاری مظاہرہ پرتشد ہنگاموں میں تبدیل ہوگیاجس میں 11افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں نے پلانٹ سے پیدا ہونیوالی آلودگی کیخلاف گزشتہ کئی ماہ سے احتجاجی مظاہرہ شروع کررکھا ہے جو منگل کو شدت اختیار کرگیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر علاقے میں کثیر تعداد میں سیکیورٹی دستے تعینات کردیئے گئے اور دفعہ 144نافذکردی گئی۔واضح ہو کہ مدراس ہائیکورٹ کے حکم پر پلانٹ کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی اہلکار مامور تھے۔ منگل کو پلانٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین اچانک مشتعل ہوگئے اور سیکیورٹی فورس پرحملہ آور ہوگئے، ان کی گاڑیاں جلانا اور توڑ پھوڑ شروع کردی ۔
حالات قابو سے باہر ہوتا دیکھ کر سیکیورٹی فورس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کی اورآنسو گیس کے گولے داغے جس سے بھگدڑمچ گئی تقریباً25افراد زخمی ہوگئے۔ مشتعل ہجوم نے سڑکوں پر کھڑی گاڑیوںکو نذر آتش کردیااور متعدد مکانوںمیں آگ لگا دی ۔چنئی میں ماہی پروری کے وزیر ڈی جے کمار نے کہا کہ مظاہرین ضلع کلکٹر کے آفس میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے اسی دوران پولیس نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں واقعہ پیش آیا۔دوسری جانب پلانٹ کے توسیع کے خلاف شہر کے پرانے بس اسٹیشن علاقے میں لوگوں نے پرامن طریقے سے احتجاج کیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -ایئر انڈیا کے طیارے کی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شیئر: