Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری طوفان سے جنوبی علاقہ سمیت ریاض کی جنوبی کمشنریاں متاثر ہوں گی

جدہ:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان مکونو سے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں سمیت ریاض ریجن کی جنوبی کمشنریاں متاثر ہوں گی۔ بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والا طوفان یمن اور سلطنت عمان سے ہوتا ہوا ہفتہ کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں پہنچے گا۔ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر اور موسمی نقشوں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ طوفان کا گزر عمان کے ساتھ متصل سعودی علاقوں سے ہوگا۔ اس سے الخرخیر کمشنری کے علاوہ شرورہ کمشنری براہ راست متاثر ہوگی۔ سمندری طوفان کے گزر نے کے دوران موسلادھار بارش اور تیز ہوا کے علاوہ گرد وغبار کا طوفان بھی ہوگا۔ہوا کی رفتار80کلو میٹر تک ہوگی۔
مزید پڑھیں:آئندہ ہفتہ مملکت کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ
 علاوہ ازیں ممکنہ طور پر سمندری طوفان سے ریاض ریجن کی جنوبی کمشنریاں الافلاج، وادی الدواسر ، لیلی اور العبیلہ بھی متاثر ہوں گی۔ یہاں طوفان کا گزر اتوار کو ہوگا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ سمندری طوفان کے حوالے سے محکمہ کی طرف سے جاری ہونیو الے اعلامیہ پر اکتفا کریں۔ محکمہ کے موسمی ماہرین طوفان کا 24گھنٹے جائزہ لے رہے ہیں۔
 

شیئر: