سعودی کلنری آرٹس کمیشن مسلسل تیسری مرتبہ ’ٹیسٹ آف لندن فوڈ فیسٹول‘ میں شرکت کر رہا ہے جو ریجنٹ پارک میں 18 سے 22 جون کے درمیان منعقد ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق ’ٹیسٹ آف سعودی کلچر‘ کے نام سے قائم پویلین کے ذریعے، سعودی کمیشن ایسے تبادلوں اور نمائشوں سے، سعودی عرب کی میراث کو نمایاں کرتا ہے اور اس کی فنی نفاست کو فروغ دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی پکوان اور عربی میں مہارت رکھنے والی امریکی خاتونNode ID: 760091
-
سعودی عرب میں روایتی پکوانوں سے سجے افطار اور سحری دسترخوانNode ID: 887533
پویلین میں ایسی سرگرمیوں کا انتظام کیا جائے گا جو یہاں آنے والوں کو اپنی طرف بھر پور انداز میں متوجہ کریں گی۔
پویلین میں آنے والے سعودی کھانوں کی تیاری کے روایتی طریقوں میں تنوع کا مظاہرہ دیکھیں گے جس میں ماہر سعودی شیف اُسی وقت کھانا پکانے کا مظاہرہ بھی کریں گے۔
پویلین کے شرکا کو یہ یادگار موقع بھی فراہم کیا جائے گا کہ وہ کئی طرح کی روایتی اور مشہور سعودی ڈشوں کو چکھ سکیں، جن میں سے ہر ایک کی اپنی کہانی اور اپنا منفرد ذائقہ ہے۔
مثلاً ان میں سعودی عرب کی قومی ڈش جریش بھی ہوگی یا دیر تک ہلکی آنچ پر پکائی جانے والی ڈش حنیذ بھی رکھی جائے گی۔ ساتھ ہی سعودی عرب کی انتہائی پسندیدہ ڈش مطبق بھی پویلین میں رکھی جائے گی جو بازاروں میں بے حد مشہور ہے۔
کھانوں سے ہٹ کر، پویلین میں انٹرایکٹیو ثقافتی عناصر بھی موجود ہوں گے جو بھر پور انداز میں سعودی ورثے کو ظاہر کریں گے۔ ان میں سعودی حنا کا آرٹ اور رنگین عسیری گلابوں سے بنی پٹی شامل ہوگی جسے کساوا کہا جاتا ہے۔

عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا پویلین میں مہمانوں کا استقبال سعودی عرب کی بہترین کھجوروں اور کافی سے کیا جائے گا جو سعودی میزبانی کی لازوال علامت ہیں۔
مہمانوں کے لیے ہاتھ سے بنی آئس کریم بھی پویلین میں دستیاب ہوگی جس میں روایتی کھجوروں، طائف کے گلابوں اور جازان کے آموں کے اجزا شامل ہوں گے جو ذائقے میں مسنتد ہوں گے لیکن ان میں آج کے دور کا اثر بھی ہوگا ۔
مقامی اجزا سے بنے طرح طرح کے تازہ دم کرنے والے مشروب بھی مہمانوں کو پیش کیے جائیں گے جو ان کے تجربے کا لطف دوبالا کر دیں گے۔

پویلین میں ایک سیکشن ہوگا جہاں صرف مخصوص سعودی پیداوار جیسے معمول (کھجوروں سے بنے ہوئے بسکٹ) اور سعودی کافی ملے گی۔ یہاں مہمانوں کے سامنے مقامی اور خاص سعودی پیداور کو یکجان کرکے تیار کردہ چیزیں ہوں گی جو ثقافت اور ذائقے کا ایک یادگار سفر بن جائیں گی۔
اس طرح کے ثقافتی پروگراموں میں شرکت، سعودی کلنری کمیشن کے اس عہد پر کاربند رہنے کا عملی مظاہرہ ہے جس کے ذریعے سعودی پکوان کے فن کی گہرائی کی اہمیت واضح ہوتی ہے اور مملکت میں کھانوں کے مالا مال کلچر کو دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔