Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپڑوں سے داغ با آسانی کیسے دور کریں

گوشت گلانے کے لیے استعمال ہونے والے پاؤڈر سے کپڑوں کے داغ دھبوں کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ دودھ ،  چاکلیٹ یا خون کے دھبوں کو صاف کرنے کے لئے گوشت گلانے کے لیے استعمال ہونے والا پاؤڈر لگا کر رگڑیں داغ ختم ہو جائیں گے ۔
اگرقالین پر سیاہی کے داغ لگ جائے تو دودھ میں تھوڑا سا میدہ ملا کر پیسٹ بنالیں اور اس پیسٹ کو قالین پر سیاہی کے داغ پر لگائیں ۔ کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر برش سے داغ صاف کرلیں ۔ سیاہی کے داغ مکمل طور پر صاف ہو جائیں گے ۔
کیچپ ،  کولڈ ڈرنک اور ہیئر ڈرائی کے دھبوں کو  صاف کرنے کے  لیے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر دھونا ضروری ہے ۔ داغ پر سرکہ لگائیں اور دھونے کے لئے واشنگ مشین میں ڈال دیں ۔
بچوں اور بڑوں کے کپڑوں پر لگے داغ مٹانے کے لیے ایک پیالے میں تھوڑا سا ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ملالیں اور اسے داغ پر لگائیں ۔ کچھ دیر رگڑتی رہیں ۔ چند منٹ بعد داغ مکمل طور پر صاف ہو جائے گا ۔

شیئر: