آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن رینیگیڈز کے کپتان نے بظاہر سست بیٹنگ کرنے پر محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا۔
پیر کو بی بی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے 33ویں میچ میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب میلبورن رینیگیڈز نے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ریٹائر آؤٹ کر دیا۔
مزید پڑھیں
-
بگ بیش لیگ: شاہین آفریدی کا مایوس کن ڈیبیو، بولنگ سے روک دیا گیاNode ID: 898366
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق محمد رضوان 23 گیندوں پر 26 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جب انہیں کپتان نے میدان سے باہر بلایا۔
بگ بیش لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلبورن رینیگیڈز کے کپتان ول سدرلینڈ محمد رضوان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ کرتے ہیں تاکہ وہ خود بیٹنگ کے لیے آ سکیں۔
اس دوران کمنٹیٹر بھی کہتے ہیں کہ ’یہ بہت اچھا کیا، یہ کچھ وقت پہلے بھی کیا جاسکتا تھا۔‘
یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر شائقینِ کرکٹ نے سخت ردِعمل دیا ہے۔
مداحوں نے محمد رضوان کو زبردستی ریٹائر آؤٹ کیے جانے کو شرمناک قرار دیا۔
واضح رہے کہ محمد رضوان جاری بی بی ایل سیزن میں بیٹنگ کے اعتبار سے مشکلات کا شکار رہے ہیں۔
A poor decision from Melbourne renegades to retired Muhammed Rizwan from batting. Retiring a player who is not injured is so stupid.
Sutherland should had put himself in before Rizwan instead of retiring him, Retiring players that aren’t injured is so stupid,
Rizwan has great… pic.twitter.com/DHYKnNdyLT— Abdur Rouf Khan (@AbdurRoufKhan6) January 12, 2026












