Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی کا دورہ سعودی عرب، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

حوثی ملیشیا کے جاری حملوں اور اس کے اثرات پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں چین کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی  ژائی جون کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے تعلقات کا جائزہ اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خصوصا سعودی عرب کے شہری اہداف، عام شہریوں پر حوثی ملیشیا کے جاری حملوں، علاقائی سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات پر بھی بات کی گئی۔
علاوہ ازیں خطے کے دیگر اہم ایشو پر ہونے والی ڈیویلمپنٹ کے ساتھ بحرانوں پر قابو پانے اور کشیدگی کو کم کرنے کی سفارتی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
سعودی عرب اور چین نے انرجی سکیورٹی، انرجی مارکیٹ کے استحکام کو مضبوط بنانے،  آبی گزرگاہوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے خصوصا آبنائےہرمز اور باب المندب میں فریڈم آف نیویگیشن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ عالمی تجارت اور سپلائی چینز کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔

 

شیئر: