Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدارس میں ہندی اور انگلش میڈیم سے بھی ہوگی پڑھائی ، یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔۔۔اترپردیش کے مدارس میں اب اردو ، عربی ، فارسی زبانوں کی تعلیم کے علاوہ بچے ہندی اور انگریزی زبان بھی سیکھیں گے۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر صدارت ہونیوالے کابینہ کے اجلاس میں فیصلے کے بعد مدارس کی تعلیم میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔حکومت کے ایک طبقے کا دعویٰ ہے کہ مدارس میں ابتک اردو ، عربی اور فارسی زبانیں پڑھائی جارہی تھیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بیشتر چھوٹے بڑے مدارس میں اردو ، عربی ، فارسی، کے ساتھ ہندی ، انگریزی، ریاضی اور جغرافیہ باقاعدہ کورس کے طور پر پڑھائے جاتے ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ مدارس میں پڑھنے والے بچوں کے مستقبل بہتر بنانے کیلئے ریاضی ، سائنس، انگلش ، کمپیوٹر اور سوشل سائنس جیسے مضامین پڑھائے جائیں گے۔ تاکہ بچے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر قوم وملک کی خدمت کرسکیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -حج 2018کیلئے با قی رقم جمع کر نے کی تاریخ میں5جون تک توسیع

شیئر: