Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں آٹھویں انٹرنیشنل عربیئن ہارس بیوٹی شو کی اختتامی تقریب

گورنر ریاض نے جیتنے والے گھوڑوں کے اصطبل مالکان کو انعامات دیے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر عبدالعزیز نے سنیچر کو آٹھویں انٹرنیشنل عربیئن بیوٹی شو کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق گورنر ریاض تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو گھڑ سواری کی اعلی اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد بن فیصل اور جاکی کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین وزیر برائے ماحولیات و پانی انجینیئر عبدالرحمن نے ان کا خیرمقدم کیا۔
گورنر ریاض نے جیتنے والے گھوڑوں کے اصطبل کے مالکان کو انعامات دیے۔
شاہ عبدالعزیز سینٹر فار پیور بریڈ عربیئن ہارسز نے گورنر ریاض کو یادگاری تحفہ دیا۔ سرکاری اداروں، سپانسر کرنے والی کمپنیوں اور آٹھویں ایڈیشن کے شرکا کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
یاد رہے پانچ روزہ بین الاقوامی شو کا آغاز منگل 9 دسمبر کو دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیزعربیئن ہارس سینٹر میں ہوا تھا، جس میں مختلف ملکوں نے 844 خالص نسل کے گھوڑوں کے ساتھ شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے۔
اس ایونٹ میں عربیئن گھوڑوں کی خوبصورتی، ان کی تاریخ اور قدیم ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا۔

 

شیئر: