Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل برطانیہ بہت کم ”شکریہ“ ادا کرتے ہیں

لندن..... اخلاق و کردار اور انسانی رویئے کے حوالے سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر اظہار تشکر ایک اچھی چیز ہے ۔ اہل برطانیہ زمانہ دراز سے دنیا کو یہ تلقین کرتے رہے ہیں کہ انہیں” آپ کا شکریہ“ ادا کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے مگر اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ خود اہل برطانیہ ان سماجی اقدار کا خیال نہیں رکھتے۔ اس حوالے سے جو سروے رپورٹ جاری ہوئی ہے اس کے مطابق صرف 14فیصد برطانوی باشندے تھینک یو کہنے کی زحمت گوارہ کرتے ہیں جبکہ کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں کے لوگوں میں اظہار تشکر کا مادہ ان سے بھی کم ہوتا ہے۔ اور صرف 5فیصد افراد آپ کا شکریہ کہنے کی عادت میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔ یہ عمرانی تحقیقی رپورٹ ایک ہزار افراد کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ کی تیاری ایک بین الاقوامی ٹیم کے توسط سے ممکن ہوئی ہے جس میں سڈنی، یارک، ہیلسنکی کی کئی یونیورسٹیوں کے نمائندوں کی معاونت بھی شامل تھی۔ نتیجہ اخذ کرنے کیلئے ایک ہزار نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔

شیئر: