Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ:چارباغ اسٹیشن پر 2فرضی انسپکٹر گرفتار

لکھنؤ۔۔۔۔پولیس کی ملازمت کے خواہشمند کوشامبی کے رہنے والے لڑکے اور لڑکی کندھے پر 3ستارے والی وردی پہن کر جب چار باغ ریلوے اسٹیشن پہنچے تو جی آر پی کو ان پر شبہ ہوا ۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں جعلسازی کا شکار ہوگئے۔ان دونوں کو ڈی جی پی دفتر کے پاس واقع عجائب گھر میں ڈیوٹی پر پہنچنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ حقیقت حال معلوم کرنے کیلئے جی آر پی کی ٹیم کوشامبی روانہ کی گئی۔سی او جی آر پی امیتابھ سنگھ نے بتایا کہ جے پرکاش اور کلاوتی انسپکٹر کی نقلی وردی پہن کر چار باغ پہنچ کر رکشے والے سے عجائب گھر جانے کی بات کررہے تھے۔ موقع پرموجود کانسٹیبل کی نظر ان نو عمر انسپکٹر پر پڑی جو انسپکٹر کی وردی میں ملبوس تھے۔ کانسٹیبل نے اس کی اطلاع انسپکٹر جی آر پی نتیا نند سنگھ کو دی ۔ اطلاع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچ اور اجے پرکاش اور کلاوتی کو پوچھ گچھ کیلئے پولیس اسٹیشن لے آئے۔ پوچھ گچھ کے دوران پرکاش نے بتایا کہ کلاوتی کی خاتون دوست نے پولیس انسپکٹر کی ملازت دلانے کیلئے مجھے سے 5لاکھ اور کلاوتی سے 4لاکھ روپے لئے تھے۔ جعلسازوں نے انہیں ہدایت دی تھی کہ تم دونوں کی ڈیوٹی ڈی جی پر دفتر کے سامنے واقع عجائب گھر میںلگی ہے۔ معلوم ہوا کہ کلاوتی ڈی اے پاس ہے جبکہ اجے کمارکے والد کانپور میں ریلوے بکنگ سینٹر پر تعینات ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستان کا ڈی این اے رواداری اور سیکولرازم پر مبنی ہے، نقوی

شیئر: