Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنشن کیلئے ماں کی نعش 5ماہ تک گھر میں چھپائے رکھی

    لکھنؤ- - - - بیٹیوں اور بیٹی نے ماں کی موت کے بعد آخری رسوم 5 مہینے تک صرف اسلئے ادا نہیں کی کہ پنشن ملتی رہے۔یہ معاملہ بھیلپور تھانہ علاقے کے کبیر نگر کا ہے۔ پولیس نے 3 بیٹوں کو حراست میں لیکر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پڑوسیوں نے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔پتہ چلا کہ بیٹوں اور بیٹی نے آخری رسوم ادا کرنے کے بجائے ماں کی نعش کوگھر میں چھپاکر رکھ دیا کہ پنشن ملتی رہے۔بیٹوں نے پڑوسیوں کو کہہ رکھا تھا کہ ماں کوما میں ہے۔کسی کو گھر میں نہیں آنے دیتے تھے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیا تو بیٹے  اور بیٹی کہتے رہے کہ ماں مری نہیں ۔لاش کا پوسٹ مارٹم کرنیوالے ڈاکٹر پیوش کمار نے بتایا کی لاش پر کیمیکل کا لیپ لگا تھاجس سے لاش سڑی نہیں اور بدبو نہیں آئی۔بیٹی وجے لکشمی نے کا دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز تک ماں کو دوادی گئی اور آکسیجن لگایا گیا تھا۔پولیس نے گھر سے آکسیجن اور دوائیاں اور کیمیکل برآمد کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر اعظم مودی کے دورہ کولکتہ میں دلچسپ نظارہ

شیئر: