بیٹی کی نعش اسپتال سے ٹھیلے پر لیکر گھر جانا پڑا
لکھنؤ- - - ہیمرپور میں عوام نے محکمہ صحت کیخلاف احتجاج کیا ۔ علامتی جنازہ نکالا۔ ریاستی وزیر صحت کیخلاف نعرے لگائے۔ اطلاعات کے مطابق ایک باپ کو ضلع اسپتال سے اپنی بیٹی کی لاش ٹھیلے پر رکھ کر گھر لے جانا پڑا۔ اسپتال سپرنٹنڈنٹ نے ایمبولینس فراہم نہیں کی ۔اس سے قبل لڑکی کی لاش جب پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لائی گئی اس وقت بھی اسپتال میں ایمبولنس نہیں تھی اور بیٹی کی لاش کو رکشے پر رکھ کر پوسٹ مارٹم ہاؤس جانا پڑا۔بتایا جاتا ہے کہ رمیش کی لڑکی ڈگری کالج کی طالبہ ہے ۔کسی وجہ سے اس نے زہر کھا لیا تھا ۔