Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی، دیوبند

نئی دہلی۔۔۔۔دارالعلوم دیوبند کے قائم مقام مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند نے کبھی بھی سیاسی اپیل جاری نہیں کی اور نہ ہی کیرانہ میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے کوئی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ جو بھی چینل اس سلسلے میں دارالعلوم کا نام استعمال کررہے ہیں وہ غلط ہے۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔مدراسی نے کہا کہ دارالعلوم دیوبندنے کسی بھی طرح کے سیاسی معاملات اور حالات پر کبھی تبصرہ نہیں کیا ، سیاسی بیان بازی ادارے کا شیوہ نہیں۔یوپی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں دارالعلوم دیوبند سے منسوب کرکے جو بیان یا فتویٰ ٹی چینلز اور میڈیاسے نشر کئے جارہے ہیں وہ قطعی غلط اور من گھڑت ہیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے سلسلے میں کسی کو ووٹ دینے یا نہ دینے کے سلسلے میں کوئی فتویٰ یابیان دارالعلوم دیوبند نے جاری نہیں کیا۔ذرائع ابلاغ کی جانب سے کی گئی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -بی جے پی کے غلط کام برداشت نہیں ،اودھو ٹھاکرے

شیئر: