Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں پھل کثرت سے استعمال کریں ‎

رمضان میں دن بھر کا روزہ رکھنے کے بعد نقاہت اور کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے ۔ افطار میں مرغن اور تلی ہوئی غذاؤں کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جبکہ افطار میں اور افطار کے بعد تازہ پھلوں کا استعمال دن بھر کی کمزوری کو دور کرنے اور صحت کو بہتر بنانے کے لئے بے حد مفید ہے ۔ 
کیلا پوٹاشیم اور آئرن سے بھرپور پھل ہے جو جسمانی توانائی کو دیر تک بحال رکھتا ہے ۔ یہ آپ کو تمام دن جسمانی طور پر توانا اور چست رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ آڑو میں بھی پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اور اس میں ضروری منرلز کی مقدار درمیانے سائز کی کیلے سے بھی زیادہ ہے ۔ یہ اعصابی طاقت بڑھانے اور پٹھوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے فائدہ مند ہے ۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ آم میں  موجود بیٹا کیروٹین جسم میں وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بہترین ہے ۔  یہ ہڈیوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے اور جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے ۔ اس میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو جلد کی صحت کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ سیب میں موجود طاقت  ور اینٹی آکسیڈنٹ کیورٹیشن دماغی خلیات کی تنزلی کی روک تھام کرتا ہے اور الزائمر جیسے مرض سے محفوظ رکھتا ہے ۔ یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح ، ہائی بلڈ پریشر اور آنتوں کے کینسر سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ یہ دانتوں کی  صحت  ،  جسمانی وزن میں کمی اور امراض قلب سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

شیئر: