Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکونوطوفان: صلالہ واٹر پلانٹ وقتی طور پر بند

صلالہ: میکونو طوفان کے باعث بحر عرب کی میں ہیجانی کیفیت ہے جس کی وجہ سے صلالہ واٹر پلانٹ وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ عمانی حکام نے کہا ہے کہ صلالہ واٹر پلانٹ صوبے کو صاف پانی کے علاوہ بجلی فراہم کرتا ہے۔ سمندر میں ہیجانی کیفیت کی وجہ سے وقتی طور پر پلانٹ میں کام روک دیا گیا ہے۔ میکونو طوفان کی وجہ سے پلانٹ جزوی طور پر متاثر ہوا ہے تاہم نقصان کا حقیقی اندازہ کچھ دن کے بعد معلوم ہوسکے گا۔ دوسری طرف سے ظفار پولٹری فارم کمپنی نے میکونو طوفان کی وجہ سے نقصان کا اعلان کیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کی شیئر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ 

میکونو طوفان، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: