Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرانسفارمر روبوٹ ملبوسات نے بچوں کو سپر ہیرو بنادیا

 نیویارک.... ٹرانسفارمر کا لفظ کسی ایسی چیز کیلئے استعمال ہوتا ہے جو  اپنی ہیئت او رشکل  و صورت کسی وقت بھی بدل سکتی ہے اور شاید اسی لئے کچھ ایسے   روبوٹس بھی تیار کئے گئے ہیں جو  بظاہر عام روبوٹ  لگتے ہیں مگر انہیں منٹوں میں کار ،  ٹرک،  طیارے  وغیرہ سمیت کسی بھی انوکھی  چیز کی شکل دی جاسکتی ہے۔  ایسا ہی کچھ یہاں ان بچوں نے کر دکھایا  جنہوں نے ٹرانسفارمر  روبوٹ کے  ملبوسات پہن رکھے تھے۔ یہ ایک ٹرک  پر سوار ہوکر خود کو   سپر ہیرو  ثابت کرنے کی  غرض سے طرح طرح کے  پوز  دیتے رہے۔ کبھی  انہوں نے کار کی شکل اختیار کی اور کبھی  وہ جیٹ طیارے  بن گئے۔  اس شرارت آمیز کھیل کی   وڈیو جاری  ہوتے ہی   وائرل ہوگئی۔  فوٹیج میں    موجود 3لڑکوں نے  جو لباس پہن رکھے تھے   وہ مشہور ٹرانسفارمر روبوٹس آپٹیمس  پرائم، سپریم میکسیمس اور بمبل بی کا  روپ دھارے ہوئے تھے۔  اچانک انکے کپڑے بدلے اور پھر وہ گاڑیوں میں تبدیل ہوگئے۔ یہ کمال دکھانے والے بچوں کی ہمت کی داد  دی جاسکتی ہے   ورنہ کوئی بھی انسان روبوٹ کا حصہ بننا باآسانی گوارہ نہیں کرتا کیونکہ بہت سے  اندیشے اسے گھیرے رہتے ہیں  اور  زخمی ہوجانے یا  چوٹ لگنے کے خوف سے   وہ ان چیزوں سے دور بھاگتا ہے مگر یہ بچے  ان تمام چیزوں سے  لاتعلق اور لاپروا تھے  اور اپنی بہادری دکھانے پر تلے ہوئے تھے۔ بمبل بی نامی  ٹرانسفارمر  روبوٹ بننے والے بچے نے پیلے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے  شیورلیٹ کار کی شکل اختیار کرلی۔ بچوں کی وڈیو اتارنے والے  فوٹو گرافر  اور  وڈیو تیار کرنے والے کا کہناہے کہ انہیں ان بچوں سے انکی کمسنی کی  وجہ سے ایسے خطرناک کارناموں کی توقع نہیں تھی مگر تعریف کے لائق ہیں یہ بچے جنہوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ واضح ہو کہ جن تینوں نام کے روبوٹ یہ مظاہرہ کررہے تھے وہ سارے نام ٹرانسفارمر نامی فلم کا کردار ہیں۔ اب تک  ٹرانسفارمر سیریز کی فلمیں 3ارب 20کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -تھائی لینڈ : سیاح بچی کی محبت نے ہاتھی کے بچے کو گرویدہ بنالیا

شیئر: