Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کویت کا اجلاس، فاٹا انضمام کی تحسین

فاٹا کی عوام بنیادی حقوق سے محروم تھے، اب وہ قومی دھارے میں شامل ہو سکیں گے،چوہدری فیاض انجم
محمد عرفان شفیق ۔ کویت
     گزشتہ روز کویت سٹی کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کویت کا اجلاس ہو ا۔ اجلاس کےمتن کے مطابق فاٹا کا خیبر پختون خوا میں انضمام کا بل قومی اسمبلی و سینٹ میں منظور ہونے پر حکومت پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرنا تھا اور فاٹا کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرنا تھا۔اجلاس میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کویت کے فاٹا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جن میں نورمست خان آفریدی، جمعہ خان آفریدی، عظمت خان آفرید، امیر خان، شوکت خان ، سید اخلاق شاہ، مجاہد پرویز، جاوید اختر اور انجینیئر اشرف ضیاءشامل تھے۔پ
    پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کویت کے صدر چوہدری فیاض انجم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا قبائلی علاقے کا خیبر پختونخوا میں شامل ہوناایک روشن پاکستان کی نشانی ہے۔ فاٹا کی عوام کئی سالوں سے بنیادی حقوق سے محروم تھے، اس بل کے پاس ہونے سے وہ قومی دھارے میں شامل ہو سکیں گے۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ مقامی و ضلعی حکومتوں کا وجود ہو گا۔ تعلیم و تجارت میں ترقی ہو گی اور لوگوں کو بہترین ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔ ضرب عضب اور ردالفساد میں قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیاں ہیں اور فاٹا کی عوام بھی دوسرے صوبوں کی عوام کی طرح پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -زبان و ثقافت سے دوری قوم کے زوال کا سبب بنتی ہے ، رحیم انصاری

شیئر: