Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تہاڑ جیل میں59ہندو قیدی بھی روزہ دار بن گئے

نئی دہلی ۔۔۔ہندوستان کی سب سے بڑی تہاڑ جیل میں 59ہندو قیدی ،2299مسلمان قیدیوں کے ساتھ پورے اہتمام سے روزہ رکھ رہے ہیں۔ اغوا کے الزام میں گرفتار  45سالہ خاتون قیدی نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی سلامتی کیلئے روزہ رکھ رہی ہے ۔ایک دوسرے قیدی نے کہا کہ وہ روزہ اسلئے رکھ رہا ہے تاکہ جلد جیل سے رہائی مل جائے۔ چند ماہ قبل جیل آنیوالے 21سالہ نوجوان قیدی نے بتایا کہ وہ بھی جیل میں روزہ رکھ رہا ہے کیونکہ وہ مسلم روزہ داروں کا ساتھ دینا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق 97قیدی خواتین روزہ رکھ رہی ہیں۔ شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے روزہ دار قیدیوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔جیل کے ڈائریکٹر جنرل اجے کشیپ نے کہا کہ رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل تمام جیل افسران کے ساتھ میٹنگ میں کہا گیا کہ تمام جیلوں میں ماہ رمضان میں سحر اور افطار کا وقت صاف الفاظ میں بورڈ پر تحریر کیا جائیگا۔روزہ دار قیدیوں کیلئے روح افزا اور کھجورکا اہتمام کرتے ہیں، نماز ادا کرنے کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے جیل کا نظام الاوقات روزہ داروں کا خیال رکھ کر ترتیب دیا گیا ۔جیل افسر نے بتایا کہ قیدیوں کے پاس جیل میں ایک چیز ہے اور وہ ہے ’’وقت‘‘ہر شخص اپنی زندگی میں پریشان ہے ۔بعض ایسے قیدی ہیں جو مذہب کے حوالے سے پریشان ہیں جیل میں مختلف چیزیں دیکھنے میں آتی ہیں کبھی کسی قیدی کا دوسرے مذہب کی جانب راغب ہونا تو کبھی اپنے مذہب سے بیزار ہونے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -5سالہ بچے کے ماچس کے کھیل نے گاؤں کو جلاکر راکھ کردیا

شیئر: