سعودی عرب میں جامع قومی ایپلی کیشن ’توکلنا‘ کی خدمات میں توسیع کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’توکلنا‘ کو نئے انداز میں ڈھالا گیا ہے جس میں مزید سروسز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
توکلنا ایپ پر فراہم کی جانے والی نئی سہولت کیا ہے؟Node ID: 853396
-
استعمال شدہ گاڑیوں کا ریکارڈ، توکلنا کی نئی سروسNode ID: 891737
توکلنا ایپ کے ذریعے صارفین کو 250 اداروں کی ایک ہزار سے زائد سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کےمطابق مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ڈیجیٹل سروسز کے دائرے کو وسعت دیتے ہوئے توکلنا ایپ میں تبدیلی اور بہتری کی مہم شروع کی گئی ہے۔ صارفین کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں۔
جاری مہم کے تحت توکلنا ایپ کے دائرے کو مزید وسیع کرتے ہوئے 250 سے زائد سرکاری اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف نوعیت کی خدمات میں اضافہ کیا جارہا ہے جو 31 دسمبر 2025 تک صارفین کے لیے مزید بہتر انداز میں دستیاب ہوں گی۔
قومی مہم کے ذریعے توکلنا کے ذریعے فراہم کی جانے والی سروسز کو اجاگر کیا جائے گا جو یونیفائیڈ نیشنل پورٹل ’توکلنا‘ پر دستیاب ہیں۔
توکنا پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جانے والی بعض خدمات میں اقامہ اور شناختی کارڈ، نیشنل ایڈریس کی سہولت، خانگی رہنمائی، صحت خدمات، مختلف ایپلی کیشنز کی معلومات، میڈیکل اپائنٹمنٹ، حج وعمرہ خدمات، سرکاری سروسز کی معلومات، ڈیجٹل والٹ جس میں تمام کارڈز محفوظ ہوتے ہیں کے علاوہ بہت کچھ موجود ہے۔
توکلنا ایپ ایک محفوظ اور بااعتماد پلیٹ فارم ہے، جسے گوگل پلے اور ایپل پلے سٹور سے باسانی انسٹال کرکے اس میں اکاونٹ بنایا جاسکتا ہے۔