ایک لاکھ 600 رضاکاروں کی خدمات، وزارت اسلامی کو 50 ملین ریال کی بچت
ایک لاکھ 600 رضاکاروں کی خدمات، وزارت اسلامی کو 50 ملین ریال کی بچت
بدھ 8 اکتوبر 2025 22:17
رضاکاروں کی جانب سے 6.6 ملین گھنٹے خدمات انجام دی گئی ہیں۔(فوٹو: سبق)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوہ والارشاد کو رضاکارانہ امور میں غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی ہیں۔
رواں برس کی تیسری سہ ماہی کے دوران ایک لاکھ 600 رضاکاروں کی جانب سے 6.6 ملین گھنٹے خدمات انجام دی گئی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں وزارت اسلامی امور کے تحت رضاکاروں نے خدمات انجام دیں جن کے ذریعے 6800 سے زائد امور انجام دیے گئے۔
Caption
رضاکاروں کی خدمات سے وزارت اسلامی امور کو مالی فوائد کی مد میں 50 ملین ریال سے زائد بچت بھی ہوئی۔ اگر ان کاموں کے لیے ملازمین کی خدمات حاصل کی جاتی تو ادائیگیاں کی جاتیں۔
وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’معاشرتی امور میں رضاکارانہ کاموں میں اضافہ دیکھا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرے کی خدمت اور فلاح کے حوالے سے رضاکارانہ طورپر خدمات انجام دینے والوں کی کمی نہیں۔‘