Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر کی پنکھے سے لٹک کر خود کشی

ابو ہر ۔۔۔مقامی گرین ایونیو کے رہنے والے دانتوں کے ڈاکٹر نے ذہنی توازن کھوجانے کے باعث گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ست پال اروڑہ اپنے اہل و عیال کے ہمراہ گرین ایونیو  میں رہائش پذیر تھا۔ گزشہ کئی برسوں سے کالازار میں مبتلاہونے کے باعث ذہنی توازن کھوچکا تھا۔بیوی راج رانی کسی تقریب میں گئی ہوئی تھی۔گھر میں تنہا تھا اور اس نے پنکھے سے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -گاڑی کے کاغذات مانگنے پر ٹریفک انسپکٹر کو گولی مار دی

شیئر: