Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلفریب مناظر، مہم جوئی اور چاندنی راتوں میں سنیما، العلا سکائیز فیسٹیول واپسی کے لیے تیار

العلا مومنٹس نے العلا سکائیز فیسٹیول کی واپسی کا اعلان کیا ہے جو چھ سے 15 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔ دس روزہ اس فیسٹیول میں آسمان کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے منفرد مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق فیسٹیول کے دوران سورج طلوع ہونے کے وقت ہاٹ ایئر بیلون العلا کے دلکش مناظر کے اوپر پرواز کریں گے جبکہ رات کے وقت ستاروں سے بھرے آسمان تلے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ فیسٹیول سیاحوں کو العلا کے قدرتی حسن اور دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔
فیسٹیول میں قدرتی مناظر، مہم جوئی اور علمِ فلکیات کو اجاگر کیا جاتا ہے جس میں العلا کے خوبصورت صحرائی مناظر میں ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں بھی پیش کی جاتی ہیں۔
دن کے وقت سیاح سورج طلوع ہونے کے موقع پر ہاٹ ایئر بیلون کی پرواز اور العلا کے خوبصورت مناظر کا فضائی نظارہ کر سکیں گے۔
شام کے وقت ہاٹ ایئر بیلون کی روشنیوں کا خوبصورت مظاہرہ، ستاروں کا مشاہدہ، چاندنی راتوں میں سنیما اور صحت و تندرستی کی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔

یہ سرگرمیاں قدرتی حسن، ثقافت اور تفریح کا منفرد امتزاج پیش کریں گی۔
فیسٹیول سات سے 12 نومبر تک چاند کی روشنی نہ ہونے کے دوران منعقد ہوگا جبکہ 9 نومبر کو نیا چاند ہوگا۔
العلا سیاحت کے لیے ایک اہم مقام بن رہا ہے جبکہ یہ فیسٹیول سیاحوں کو رات کے آسمان اور العلا کے خوبصورت مناظر کو نئے انداز میں دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

العلا سکائیز فیسٹیول، العلا مومنٹس کے سال بھر جاری رہنے والے پروگرام کا حصہ ہے جس میں فن، ثقافت، ورثے، قدرتی مناظر اور مہم جوئی کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
یہ فیسٹیول العلا کو منفرد سیاحتی تجربات کے لیے دنیا کے نمایاں مقامات میں شامل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

شیئر: