Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپیئن اوسٹاپینکو کو شکست

 
پیرس: سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں پہلے ہی راونڈ سے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے اور ایونٹ کے پہلے ہی راونڈ میں ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپیئن جلینا اوسٹاپینکو کے علاوہ، وکٹوریہ آزرنیکا جبکہ مینز مقابلوں میں اسٹینسلاس واورنکا شکست کھا کر باہر ہو گئے ۔ دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال نے کامیابی کا سفر شروع کردیا ہے اور اپنے پہلے حریف کو آسانی سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔میگا ایونٹ میں خواتین کے مقابلوں میں پہلے راونڈ میچز میں جمہوریہ چیک کی کھلاڑی پیٹراکویٹووا نے روئیگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 1-6 اور 5-7 سے ہرا کر دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ دفاعی چیمپئن جلینا اوسٹاپینکو پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں ناکام رہیں اور انہیں یوکرینی کھلاڑی کوزلووا کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹ میں شکست ہوئی۔ جمہوریہ چیک کی کیٹارینا سینیاکووا نے وکٹوریہ آزرینکا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ دوسری جانب مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راونڈ میچز میں سابق عالمی نمبر ون سربین کھلاڑی نوواک ڈوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برازیلین کھلاڑی دوترا سلوا کو 3-6، 4-6 اور 4-6سے ہرا کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔آسٹرین کھلاڑی ڈومینک تھیم بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے اور انہوں نے ایواشکا کو زیر کر کے دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کی۔ اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ نے ڈینس ایسٹومن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔سوئس اسٹار اسٹینیسلا س واورنکا پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام رہے اور انہیں اسپین کے گارشیا لوپیز کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میزبان ملک کے کھلاڑی بینوئٹ پیئر نے اسپینش کھلاڑی کارلالیس بائنا کو ہرا کر دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

شیئر: