رام مندر کی تعمیر پر ہندومہا سبھا کا الٹی میٹم
نئی دہلی۔۔۔۔بابری مسجد اور رام مندر کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے مگر ہندو مہاسبھا نے ایک مرتبہ پھر رام مندر کی تعمیر پربی جے پی کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے 30دنوں کا الٹی میٹم دیدیا۔اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے ذمہ داروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دیئے گئے میمورنڈم میں کہا کہ 2014کے لوک سبھا انتخابا ت کے منشور میں رام مندر کی تعمیر کا کیا گیا وعدہ30دنوں میں مکمل نہ کیا گیا تو پارلیمنٹ کا غیر معینہ مدت کیلئے گھیراؤ اور دھرنے پر مجبور ہونگے۔ ہندو مہا سبھا کے قومی سربراہ سوامی چکر پانی نے کہا کہ جب ہندوؤں سے وعدے کئے گئے ہیں تو اسے پورا بھی کریں۔چکرپانی نے کہا کہ رام مندر کے علاوہ 4دیگر مطالبات پورے کرنے کیلئے 30دنوں کا الٹی میٹم دیاگیا ہے۔