چوہدری نثار ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ سے بھی باہر
اسلام آباد ...مسلم لیگ (ن) اور چوہدری نثار کی دوریاں بڑھ گئیں ۔شہباز شریف نے ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے بنائے گئے پارلیمانی بورڈ میں چوہدری نثار کو نظر انداز کر دیا۔ پارلیمانی بورڈ میں شہباز شریف کے علاوہ راجہ ظفر الحق، سابق وزیراعظم شاہد خاقان ، مریم نواز، حمزہ شہباز ، خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال، پرویز رشید ، چوہدری شیر علی، رانا ثناءا للہ، سردار مہتاب عباسی، ثناءاللہ زہری۔ امیر مقام اور پیر صابر شاہ شامل ہیں۔ پارلیمانی بورڈ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار گزشتہ 33برس میں ہونے والے عام انتخابات میں پارلیمانی بورڈ کے ممبر رہے ہیں۔ مگر اس مرتبہ انہیں بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سے اختلافات ہیں۔اب یہ دوریاں مزید بڑھ گئیں۔