Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جالندھر میں گفٹ گودام میں آتشزدگی

جالندھر ۔۔۔۔بستی پیرداد میں آئی پی کالونی میں واقع سن شائن گفٹ اینڈ اسٹیشنری کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی ۔ اطلاع کے مطابق آگ لگنے سے بھاری تباہی ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا۔ گودام میں موجود سارا ساما ن جل کر راکھ ہوگیا۔ پولیس نے آتشزدگی کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -رام مندر کی تعمیر پر ہندومہا سبھا کا الٹی میٹم

شیئر: