پی ٹی آئی احتجاج: اس بند گلی میں نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ نہ ہو، محسن نقوی
پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر جو بھی دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا، اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دفعہ یہ ممکن نہیں ہوگا کہ وہ آئیں اور ملک دس بیس دن کے لیے بند ہو جائے۔
پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر لانگ مارچ کریں گے تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔
وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ اس بار مستقل حل نکالیں گے، بار بار اس قسم کی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتے۔
’ان کی قیادت سے کہا ہے کہ کوئی بھی چیز اس طرح کے ڈراموں سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ اب بھی ان کے پاس وقت ہے کہ اس صورتحال میں نہ جائے، اس بند گلی میں نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ کوئی نہ ہو۔‘
ان کے مطابق اگر لانگ مارچ کریں گے تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر من و عن عمل درآمد کریں گے۔